کابل ایئرپورٹ پر دوبارہ حملے کا خطر ہ ہے
08:28 AM, 29 Aug, 2021
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر سے خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور آنیوالے 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور بڑا حملہ ہو سکتا ہے داعش خراسان کیخلاف یہ آخری حملہ نہیں تھا بلکہ انہیں ہر جگہ پر نشانہ بنائیں گے۔ ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ایک بریفنگ میں امریکی ملٹری کمانڈر ز نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والا یہ حملہ آخری نہیں ہے بلکہ اور بھی حملے ہو سکتے ہیں اس لئے انخلا کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنا ہو گا، افغانستان میں زمینی صورتحال امریکیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فضائیہ نے داعش خراسان کو ڈرو ن حملے کا نشانہ بنایا ہے، یہ امریکہ کا اپنے دفاع میں آخری حملہ نہیں ہے بلکہ ہم داعش خراسان کے دہشت گردوں پر حملے جاری رکھیں گے، اس سے قبل پنٹاگون نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرون حملے میں داعش خراسان کے دو جنگجو مارے گئے ہیں۔