سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پابندی

10:07 AM, 29 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) اب پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین سوشل میڈیا جیسے پلیٹ فارمز پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر پائیں گے، سرکاری ملازمین پر اب سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پابندی لگ گئی ہے اور وہ صرف دل پشوری کیلئے دوسروں کی پوسٹس ہی پڑ سکیں گے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کئے جانے والے میمورنڈم میں اس کی توجیح بیان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے سرکاری معلومات اور سرکاری دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ حکومت کی نجی معلومات سوشل میڈیاپر شیئر نہ ہو سکیں۔ اس سے قبل کئی روز سے وفاقی دارالحکومت کے حلقوں میں ایسی معلومات گردش کر رہیں تھی اور خاص طور پر اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر سرکاری نوٹیفکیشن نظر آتے تھے اور کسی بھی حکومتی معاملے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر آ جاتی تھیں جس کی روک تھام کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
مزیدخبریں