شہباز شریف کراچی کے مسائل پر آبدیدہ ہو گئے

11:02 AM, 29 Aug, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، تقریر کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

صدر نون لیگ شہباز شریف سے کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کے عمائدینِ علاقہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں‌پچھلے سال آیا تو بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کو برا حال تھا ، انکا کہنا تھا کہ آج بھی کراچی میں پانی کا مسئلہ جوں کا توں ہے، میری اللہ سے دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے یہ شہر بدل جائے، یہ قائد کا شہر ہے جہاں مختلف قومیتیں‌آباد ہیں ، کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو سکتا. ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ کونسی پارٹی کی حکومت ہے ، بس اس شہر کا حق ادا کیا جائے، ہم سوتیلی ماں‌جیسا سلوک کر رہے ہیں اس شہر کے ساتھ، اربوں کھربوں کے ٹیکسز یہاں سے جمع کیے جاتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں اللہ تعالی نے آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے ، یہاں کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، یہ ایک کمال شہر ہے جس نے ہر قومیت، ہر رنگ ونسل اور زبان بولنے والے کو اپنی گود میں لے رکھا ہے ، پاکستان کے کماو شہر ، سالانہ اربوں کھربوں روپے دینے والے شہر کا یہ حال ہے کہ ایک گیلن پانی میسر نہیں، نوازشریف نے جس طرح کراچی اور سندھ کا امن لوٹایا تھا، بجلی کے اندھیرے ختم کئے تھے، اب کراچی کو سنواریں گے، مسائل سے پاک شہر بنائیں گے.

نوازشریف نے کراچی والوں کو بوری بند لاش، بھتوں اور پرچیوں سے نجات دلائی، امن واپس لائے

واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف آج کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ناراض کارکنوں کی شکایات بھی سنیں گے، شہبازشریف کا آج کراچی میں تیسرا روز ہے، اپوزیشن لیڈر حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں بھی شرکت کریں گے.

مزیدخبریں