کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری

12:30 PM, 29 Aug, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا۔ کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی سرگرمیاں راٹ 8 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں مارکیٹ اور کاروبار رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔ بنیادی اشیا ضروریہ، ادویات اور ویکسینیشن سینٹر، سی این جی اسٹیشنز ہفتے کے سات روز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ 24 گھنٹے کھلنے والے کاروبار میں بھی اعلان کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا۔ حیدرآباد میں کاروبار جمعہ اور ہفتے کے روز بند رہے گا۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی۔ کراچی اور حیدرآباد کے ریسٹورینٹس میں انڈور ڈآئننگ کی پابندی جاری رہے گی۔ آوٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔ ویکسین کرانے والے افراد کیلئے 50 فیصد پر انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ رات 12 تک اجازت دے دی ہے۔ صارفین کو ریسٹورینٹ میں جانے کیلئے ویکسینیشن کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے داروں کارڈ کسی بھی وقت چیک کرسکتے ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں انڈور شادیوں پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ کھلی فضا میں رات 10 بجے تک 300 افراد کیلئے تقریب کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ دیگر اضلاع میں 200 افراد کیلئے انڈور، کھلی فضا میں 400 افراد کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں مزارات آئندہ حکم تک بند رہیں گے۔ دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں سینما گھر مکمل طورپر بند رہیں گے۔ صوبے بھر میں مذہبی، ثقافتی، موسیقی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انڈور جمنازیم میں صرف ویکسینشین کرانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی صرف 50 فیصد استعداد کے مطابق چلے گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پی کی مکمل پابندی کی جائے گی۔ عملے کی ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہے۔ ریلوں میں ایس او پیز کی پابندی کیساتھ 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔ کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ صوبے بھر میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک، سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت ہے۔ کراچی اور حیدآباد میں صرف پبلک پارک کھولے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ مخصوص ایریا میں لاک ڈاون لگانے کی مجاز ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ ویکسین کرانے والے افراد کو ایس او پیز پر پابندی کیساتھ سیاحت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اندرون ملک پروازوں پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر پابندی عائد رہے گی۔
مزیدخبریں