پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،30اگست 2021

07:10 PM, 29 Aug, 2021

شازیہ بشیر
کراچی (پبلک نیوز) پی ڈی ایم کا روشنیوں کے شہر کے باغ جناح میں جلسہ جاری۔ کارکنوں کی آمد کا سیلاب امنڈ آیا. پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار۔مولانافضل الرحمٰن، شہبازشریف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین موجود.سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمدزبیر اور دیگررہنما بھی شریک. پی ڈی ایم کے جلسے سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے جن محرومیاں کا اظہارکیا۔ میں نے بھائیوں کو یقین دلاتاہوں کہ پی ڈی ایم نے ساتھ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر سلام پیش کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم نے عوام کو ملکی حالات سے آگاہ کیا۔ جعلی حکمرانوں نے تین سالوں میں ریاست کو غیر محفوظ ریاست بنا دیا افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جمال اور ایاز شہید۔ پاک فوج کی فائرنگ سے 2 سے 3 دہشت گرد مارے گئے اور3 سے 4 زخمی ہوگئے کابل ایئرپورٹ کےقریب دھماکہ سنا گیا، ایئرپورٹ پر راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ راکٹ حملے میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی
مزیدخبریں