عراق میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا نے سے 9 افراد جاں بحق

11:03 AM, 29 Aug, 2023

احمد علی
عراق کے شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی زائرین بس حادثے میں 9 افرادجاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی۔
مزیدخبریں