ایمان مزاری عدالت میں والدہ سے گلے لگ کر جذباتی ہوگئیں

12:56 PM, 29 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سابق رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے ایمان مزاری کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا کہ جہاں جج نے ایمان مزاری کو ان کی والدہ شیریں مزاری سے ملاقات کی اجازت دی۔ جج کا کہنا تھا کہ صرف ماں بیٹی کمرہ عدالت میں ملاقات کریں گی جبکہ غیرمتعلقہ افراد کمرہ عدالت سے نکل جائیں۔ اس دوران ایمان کمرہ عدالت میں والدہ سے مل کر جذباتی ہوگئیں جب کہ شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو کمرہ عدالت میں بسکٹ اور جوس دیا اور کہا کہ بیٹھ کر آرام سے کھا لو بیٹا کچھ ۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
مزیدخبریں