لاہور: دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

07:40 PM, 29 Aug, 2023

احمد علی
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد دودھ کی نئی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دہی کے نئے سرکاری نرخ میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد دہی کی نئی سرکاری قیمت 180 روپے کلو ہوگی۔
مزیدخبریں