کراچی : شارع فیصل پر شیر کے ٹہلنے کی ویڈیو وائرل

08:07 PM, 29 Aug, 2023

احمد علی
کراچی میں شارع فیصل پر شیر کے ٹہلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر سڑک پر آگیا، شیر ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوگیا۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ شہریوں کا بھی رش ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے منتقل کیے جانے والا شیر باہر نکل آیا ہے۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ لوگوں کو عمارت کی پارکنگ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
مزیدخبریں