ویب ڈیسک: خراب موسم کی وجہ سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 8 پروازیں منسوخ اور 35 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 اور 368 کو منسوخ کر دیا گیا۔
کراچی سے سکردو کے مابین پی آئی اے کی پرواز 455 اور 456 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔