گذشتہ 5 برسوں میں پاکستان سے 20 لاکھ  سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے  

01:02 PM, 29 Aug, 2024

ویب ڈیسک: گذشتہ 5 برس میں پاکستان سے 20 لاکھ 11 ہزار 760 افراد حصول روزگار کے لیے بیرون ممالک گئے۔

ذرائع کے مطابق ان افراد کو اوور سیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز ( او ای پیز) نے روزگار کے لیے بیرون ممالک بھیجا, رواں برس 31 جولائی 2024 تک حصول روزگار کے لیے بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 394 ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ 2023 میں بیرون ممالک حصول روزگار کے لیے جانے والےپاکستانیوں کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 684 رہی جبکہ 2022 میں کل 5 لاکھ 51 7ہزار 144 پاکستانی بیرون ممالک روزگار کے لیے گئے اور گذشتہ 5 برسوں میں بیرون ممالک پاکستانی پائلٹس کے مقابلے میں ڈرائیورز کی زیادہ مانگ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او ای پیز کے زریعہ بیرون ممالک جانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد ڈرائیورز کی ہے, گزشتہ 5 برس میں 7 لاکھ 33 ہزار 835 ڈرائیوزحصول روزگار کے لیے بیرون ممالک گئے, رواں برس 31 جولائی 2024 تک 83 ہزار 938 ڈرائیورزحصول روزگار کے لیے بیرون ممالک جا چکے ہیں, گذشتہ 5 برسوں میں صرف 8 پاکستانی پائلٹ اوای پیز کے زریعہ بیرون ممالک گئےاور ان میں سے 5 پاکستانی پائلٹ رواں برس 31 جولائی تک بیرون ممالک گئے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 2023 میں حصول روزگار کے لیے بیرون ممالک جانے والے پائلٹس کی تعداد 3 تھی، گذشتہ 5 برس میں 45ائیر ہوسٹس ملازمت کے کیے بیرون ممالک گئیں جبکہ رواں برس صرف ایک ائیرہوسٹس حصول روزگار کے لیے بیرون ملک گئی۔ 

اس کے علاوہ 2022 میں سب سے زیادہ 40 ائیر ہوسٹس بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں گئیں۔

مزیدخبریں