عمران خان کوآکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

01:13 PM, 29 Aug, 2024

ویب ڈیسک:عظمی بخاری  نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا "ڈس گریس" کا لقب دے رہا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں،ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ عمران دور میں کرپشن انڈکس اوپر جانے کی نشاندہی کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو OLX پر چڑھائے رکھا،دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں،9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ  کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے مقدمات میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا ویسے ہی باعث ندامت ہے، چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا معافی دے دیں جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیدڑوں کے ہوتے ہیں، ہر ہفتے نئے بیانیے بنانے والا لیڈر نہیں بہروپیہ اور فراڈیہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں