خاتون سے جنسی ہراسانی پر مشہور میوزک بینڈ نے اہم رکن کو نکال دیا

01:21 PM, 29 Aug, 2024

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے معروف میوزک گروپ ’’ نیو کلچر ٹیکنالوجی’’ یا این سی ٹی نے اپنے رکن ٹائیل کو ایک خاتون کو جنسی ہراسانی پر گروپ سے نکال دیا۔

یاد رہے NCT (Neo Culture Technology) جنوبی کوریا کا ایک مقبول گروپ ہے جس کا آغاز 2016 میں ہوا۔

سیول بانگبے پولیس سٹیشن نے کہا ہے کہ ایک خاتون نے اس سال جون میں این سی ٹی ممبر ٹائیل کے خلاف جنسی جرم کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ 

ٹائیل کی ایجنسی ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے نمائندے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایم انٹرٹینمنٹ اور ٹیل دونوں کو اگست کے وسط میں مجرمانہ تحقیقات کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ 

اس کے بعد 28 اگست کے ایس ٹی کو پوچھ گچھ کے لیے ٹیل کو طلب کیا گیا تھا تاہم ابھی تک پولیس کی کوئی تفتیشی رپورٹ سامنے نہیں آئی جبکہ  Taeil نے ایک غیر متعینہ جنسی جرم کا الزام لگنے کے بعد NCT  کوچھوڑ دیا ہے۔ جبکہ ٹائیل پولیس کی تفتیش میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔

Taeil اور NCT  

Taeil ، این سی ٹی یا Neo Culture Technology کا حصہ تھا، جو کہ ایک عالمی سطح پر مقبول جنوبی کوریائی گروپ ہے۔ جس نے 2016 میں ڈیبیو کیا تھا۔ گروپ میں فی الحال دو درجن سے زیادہ ممبران کئی ذیلی یونٹس میں تقسیم ہیں۔ بشمول NCT 127، NCT Dream، اور NCT Wish۔ 

Taeil حال ہی میں NCT 127 میں سرگرم تھا۔ جو کہ مختلف قسم کے تجرباتی موسیقی کے لیے جانا جاتا ہے، اس گروپ نے بل بورڈ کی فہرستوں میں کچھ ریلیز چارٹنگ کے ساتھ بین الاقوامی توجہ حاصل کی ہے۔

یاد رہے جنوبی کوریائی میوزک گروپ جیسے K-pop اور بی ٹی ایس عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ان میوزک گروپس نے مغرب کی پاپ، R&B اور ہپ ہاپ  کے امتزاج سے لاجواب میوزک تخلیق کیا۔ جو اب ایک ایک عالمی رجحان بن  چکا ہے۔

مزیدخبریں