قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں، اعظم نذیر تارڑ

07:01 PM, 29 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ   چیف جسٹس آف پاکستان  قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، چیف جسٹس کی توسیع ہو گی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ میں نے نہیں کرنا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  مشترکہ اجلاس  میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجود ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے  کہا کہ  قاضی فائز عیسیٰ کی توسیعی کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیف جسٹس کی توسیع ہو گی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ میں نے نہیں کرنا ۔

فیض حمید سے متعلق  سوال پر کہا یہ میرا  دائرہ اختیار نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی  کے کیس پر صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی، اگر ضرورت پڑی تو فوجی عدالت میں بھجنے کا فیصلہ  پنجاب حکومت کرے گی۔

مزیدخبریں