سلمان خان کو اٹھنے میں دشواری ، ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کردیا

07:49 PM, 29 Aug, 2024

ویب ڈیسک:بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سٹار سلمان خان 58 برس کے ہوچکے ہیں،  سوشل میڈیا پر اکثر ان کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جبکہ ان کے چاہنے والے بھارت سمیت تقریباً دنیا بھر میں موجود ہیں، سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے بھارت کے معروف پاپارازی اکاؤنٹس نے شیئر کیا، ویڈیو غالباً ایک تقریب کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی مدعو تھے،اس تقریب میں ماضی کی مقبول اور ورسٹائل اداکارہ سونالی بیندرے کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی جب تقریب میں آئیں تو ان سے ملنے کے لیے سلمان خان اپنی سیٹ سے کھڑے ہونے لگے لیکن انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا،ویڈیو میں سلمان خان کو مشکل سے سیٹ سے کھڑا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،پھر اداکار کھڑے ہوکر سونالی کا انتظار کرتے ہیں اور ان کے آنے پر گلے ملتے ہیں اور پھر بیٹھ جاتے ہیں۔

مداح سلمان کی یہ ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور ویڈیو پر کمنٹس میں مداحوں نے کہا کہ ہمارے لیجنڈ اور ہیرو بوڑھے ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم بھی بوڑھے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان نے 1999 کی سپر ہٹ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں سونالی بیندرے کے ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کی جوڑی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔
 

مزیدخبریں