پلان بی بن گیا تو وزیراعظم عہدے سے اترتےہی اغوا ہو سکتے ہیں:بانی پی ٹی آئی

08:32 PM, 29 Aug, 2024

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لئے حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ مل کر سازش کررہی ہے،قاضی فائز عیسیٰ چھ سات ماہ سے الیکشن کھلنے نہیں دے رہا، نواز شریف کے مطالبے پر اکتوبر میں جنرل فیض کو ہٹایا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکی، بانی پی ٹی آئی نے روپوش رہنماؤں سے متعلق خبروں کی تردید کردی، کہا کہ کسی روپوش رہنما کو باہر آنے کا نہیں کہا ہے،ہمارے جو لوگ روپوش ہیں باہر آئیں گے تو انکو اٹھا لیا جائے گا،روپوش رہنماوں کو ہدایت ہے وہ ابھی باہر نہ نکلیں،ہمیں جیل سے ڈر نہیں لگتا مسلہ یہ ہے ہمارے لوگوں کو اغواء کیا جاتا ہے،ہمارے لاہور کے صدر سمیت اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کو اغواء کیا گیا،جیل سے ڈپٹی سپرینڈنٹ کو بھی اغواء کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو کہا ہے اغواء شدہ لوگوں کا معاملہ کیوں نہیں دیکھتے؟اگر ان کا پلان بی بن گیا اور وزیراعظم عہدے سے اترا تو وہ بھی اغواء ہوسکتا ہے،پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ مل کر سازش کررہی ہے،قاضی فائز عیسیٰ چھ سات ماہ سے الیکشن کھلنے نہیں دے رہا۔
قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے ہی چار حلقےکھلیں گےحکومت اپنے آپ گر جائے گی،ہمارے لوگ ساتھ ستر ہزار ووٹوں سے جیتے ہیں حیرانی ہے عون چودھری نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے،ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے لوگ حکمرانوں پر ٹرسٹ نہیں کرتے،حکومت کہہ رہی ہے دہشت گردی پی ٹی آئی جی وجہ سے ہورہی ہے۔،ہم نے تو ان لوگوں کو بلا کر سیٹل کروایا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا  اگست میں امریکہ افغانستان سے گیا تو ستمبر میں ہم نے ٹی ٹی پی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت سے بات کی،
افغان حکومت ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار تھی، جنرل فیض حمید نے اپوزیشن کو بریفنگ بھی دی تھی، نواز شریف کے مطالبے پر اکتوبر میں جنرل فیض کو ہٹایا گیا اسکے بعد افغان حکومت سے مزاکرات کا پلان ختم ہوگیا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ محسن نقوی کراس بارڈر دہشت گردی کی بات کررہا ہے اسکا مطلب دہشت گردی افغانستان سے ہورہی ہے،پاکستان نے یہ معاملہ ہر فورم پر اٹھایا وہاں بمباری بھی کی،کیا بلوچستان میں بھی ہم نے دہشت گردی کروائی کیا یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے؟کچے میں دہشت گردی روکنا کس کی ذمہ داری ہے،دہشت گردی سے ملک تباہ ہورہا ہے میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔
ہمارے دور میں دہشت گردی نہیں تھی حالانکہ افغان حکومت ہمارے خلاف تھی،ملک میں لوٹ مار اور ڈاکے پڑرہے ہیں یہ کس کی ذمہ داری ہے،تاریخ میں اتنا اسٹریٹ کرائم نہیں ہوا جتنا اب ہورہا ہے،اشرف غنی پاکستان مخالف تھا اسکے باوجود میں افغانستان گیا۔

حکومت پر کڑی تنقید کرتے کہا آپ نے گاڑیاں بھر بھر کر افغان مہاجرین کو واپس بھیجا کیا دہشت گردی ختم ہوگئی،آپ نے پتلے بٹھا دیئے انکی جڑیں نہیں ہیں یہ پیسے بنارہے ہیں،آپ کو مینڈیٹ واپس کرنا ہوگا دنیا میں امن شفاف الیکشن کے ذریعے آتا ہے،بھارت میں 70 کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالا کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا۔
بھارت میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین تھی میں بھی پاکستان میں ای وی ایم لانا چاہتا تھا،باجوہ، الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی نے ای وی ایم نہیں آنے دی،8 فروری کو انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ ہوگا،پوری قوم کو کہہ رہا ہوں 8 ستمبر کو باہر نکلیں۔

مزیدخبریں