(ویب ڈیسک ) ایک انٹرنینشل گروپ کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کے تازہ ترین اعدادو شمار کی بنیاد پر بجلی کی سستی قیمتوں والے ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے۔
بجلی کی قیمت اور دستیابی پر قدرتی وسائل، حکومتی پالیسیاں اور اس ملک کا معاشی استحکام جیسے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں تاہم کچھ ممالک میں بجلی دوسروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر انتہائی سستی ہوتی ہے۔
ایک انٹرنینشل گروپ نے پٹرول کی قیمتوں کے تازہ ترین اعدادو شمار کی بنیاد پر بجلی کی سستی قیمتوں والے ممالک کی فہرست تیار کی ہے۔جس کے مطابق ہمارا ہمسایہ اسلامی برادر ملک ایران پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ایران
دنیا بھر میں سب سے سستی بجلی ایران میں دستیاب ہے، جس کی قیمت 0.002 ڈالر فی کلو واٹ ہے۔ ایران میں توانائی زیادہ ترحکومت کے زیر کنٹرول ہے، حکومت بجلی کی قیمتوں پر بھاری سبسڈی بھی فراہم کرتی ہے۔
شام
شام میں بجلی کی دنیا میں دوسری سب سے سستی قیمت ہے، جو کہ 0.003 ڈالر فی کلو واٹ گھنٹہ ہے۔ اِدھر بھی توانائی کا شعبہ بڑی حد تک حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔
کیوبا
اس کے بعد سستی بجلی پیدا کرنے میں کیوبا کا تیسرا نمبر ہے۔وہاں بجلی کی لاگت 0.006 ڈالر فی کلو واٹ ہے۔
سوڈان
سوڈان میں بھی بجلی 0.006 ڈالر فی کلو واٹ ہے۔یہاں بھی توانائی کا شعبہ ریاستی کنٹرول میں ہے جس کے باعث حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے قیمتیں طے کر سکتی ہے۔
ایتھوپیا
ایتھوپیا سستی ترین بجلی فراہم کرنے والے ممالک میں 5ویں نمبر پر آتا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح، ایتھوپیا کی حکومت بھی بجلی کی قیمتوں میں اچھی خاصی سبسڈی دیتی ہے۔