پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہونگی؟ اہم تجویز دے دی گئی

09:20 PM, 29 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز ، امریکی خام تیل دو ہفتے میں 3.60 فیصد کمی سے 74.69 ڈالر فی بیرل تک گرگیا،برینٹ آئل دو ہفتے میں 2.34 فیصد کمی سے 74.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں2 روپے 97 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے،منظوری کے بعد فی لیٹر پیٹرول 260.96 روپے سے کم ہوکر 257.99 روپے کا ہوجائے گا،ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 266.07 روپے سے کم ہوکر 263.76 روپے کا ہوجائے گا،ایک لیٹر مٹی کا تیل 1 روپے 39 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 96 پیسے کمی کرنے کی تجویز دی گئی۔

مزیدخبریں