اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں پنشن کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے، وزارت خزانہ

09:34 PM, 29 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ   اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں پنشن کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت خزانہ نے پنشن رولز کے حوالے سے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔جس میں وزارت خزانہ نے کہا ہے  کہ  بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین فارن کرنسی میں پنشن کے خواہاں ہیں، متعدد پنشنرز غیر ملکی کرنسی میں پنشن کیلئے کوشاں ہیں۔

  وزارت خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ صورتحال حکومت کو اس کی اجازت نہیں دیتی، صرف 1959 سے پہلے تعینات ملازمین فارن ایکسچینج میں پنشن لینے کے مجاز ہیں،دو جنوری 1959 کے بعد بھرتی ملازمین کو یہ سہولت میسر نہیں ہے۔

مزیدخبریں