ویب ڈیسک: سینیئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ کی جانب سے ساتھی آرٹسٹ حسن رضوی کے ساتھ تامل گانے ”آس کوڑا“ پر کی گئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق مومل شیخ اور حسن رضوی نے اپنے انسٹاگرام پر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو گھر کی چھت کے اوپر تامل گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مومل شیخ نے ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنی ڈانس کو دیسی قرار دیا اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا۔
اداکارہ کی جانب سے تامل گانے پر بولڈ لباس میں ڈانس کرنے کو دیسی قرار دیے جانے پر صارفین نے ان سے اختلاف بھی کیا اور ساتھ ہی ان کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا،سوشل میڈیا صارفین نے ان سے سوال کیا کہ ان کا ڈانس کہاں سے اور کیسے دیسی ہے؟
اسی طرح کچھ صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے ہندووں اور پاکستان کے مسلمانوں میں کوئی فرق نہیں۔
کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ مومل شیخ کی ڈانس اچھی لیکن انہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی،جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کی ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی، وہیں شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی ڈانس کو سراہا۔