صحت کیلئے کونسی چیز زیادہ فائدہ مند،مکھن یا پنیر؟

06:15 AM, 29 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) مکھن اور پنیر دونوں ہی دودھ سے تیار کیے جاتے ہیں اور صحت کے لئے بھی فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں، لیکن بہت سے لوگ اس تذبذب کا شکار ہیں کہ ان میں سے کون سا آپشن زیادہ صحت بخش ہوگا۔ ماہرین کے مطابق پنیر میں مکھن سے زیادہ پروٹین ہوتی ہے۔ دوسری جانب مکھن کھانا بھی آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس میں صحت بخش چکنائی ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ وزن کم کرنے کے لیے ان دونوں چیزوں کا استعمال مکمل طور پر چھوڑ دیتے ہیں اور اس دوران وہ ڈیری مصنوعات بھی نہیں کھاتے۔ ماہرین کے مطابق خوراک میں ڈیری مصنوعات کو شامل کرنا آپ کو فائدہ دیتا ہے۔ کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے ڈیری مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں ان کا وزن کم ہوتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ فالج اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ مکھن میں موجود صحت بخش چکنائی ہڈیوں کو مضبوط رکھتی ہے اور آپ کی بینائی کو بھی بہتر رکھتی ہے لیکن پنیر میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے۔ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ پنیر کا استعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملی۔ ماہرین غذائیت کا خیال ہے کہ پنیر مکھن سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ مکھن مکمل طور پر چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ پنیر میں پروٹین کے ساتھ ساتھ کیلشیم بھی ہوتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق کم سوڈیم والی چیز کا انتخاب کریں۔ اس کے ساتھ اس بات کا خیال رکھیں کہ پنیر بغیر پروسیس شدہ ہو اور اس میں ملاوٹ والی چیزوں کا استعمال کم کیا گیا ہو۔
مزیدخبریں