سیالکوٹ: 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

11:11 AM, 29 Dec, 2021

Rana Shahzad
13 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا. سیالکوٹ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں تیرہ سالہ کمسن لڑکی کی نعش کھیتوں سے برآمد ہو گئی, دس روز قبل مقتولہ لاپتہ ہوئی تھی. تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ چک باڈا کے رہائشی رنگ ساز محمد الیاس کی کمسن بیٹی تیرہ سالہ عیشا گھر سے سودا سلف لینے گئی اور گھر نہ لوٹیم، تلاش کے بعد تھانے میں اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی گئی، آج عیشا کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی. پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ 13 سالہ لڑکی کو اس کے پڑوسی نے قتل کیا اور ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔
مزیدخبریں