دنیا میں کورونا کا نیا ریکارڈ قائم، 1دن میں 12لاکھ کیسز رپورٹ

12:34 PM, 29 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا وار۔ ایک ہی دن میں دنیا بھر میں 12لاکھ کیسز ریکارڈ ہوئے۔ امریکا میں بھی یومیہ نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مہلک وبا انسانوں میں موت بانٹ رہی ہے۔ دنیا ایک بار پھر کورونا کے شکنجے میں جکڑنے لگی۔ اب تک 28 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار 339 افراد کرونا سے متاثر ہو چکے۔ ایک دن میں ریکارڈ 12 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہو گئے۔ امریکا میں بھی یومیہ نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ روز تین لاکھ بارہ ہزار کیسز سامنے آئے۔ فرانس کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ بن گیا۔ ایک ہی دن میں ایک لاکھ اسی ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں مجموعی طور پر ایک ہی دن میں تین لاکھ سے زاید کیسز ریکارڈ ہوئے۔ انگلینڈ میں کورونا کے مزید ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ بھارت میں 24گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نئی دہلی میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ ترکی میں 32 ہزار 176 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔ مہلک کرونا وبا انسانوں میں موت بانٹ رہی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 54 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ 25 کروڑ 18 لاکھ 6 ہزار 489 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔
مزیدخبریں