بلاول بھٹو زرداری کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ بھی سامنے آ‌گئی

12:59 PM, 29 Dec, 2021

Rana Shahzad
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022ء یا 2023ء میں ہوگی۔ جب وہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے، تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی، اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں متوقع ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے، حماد اظہر نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کھاد کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا جارہا ہے، کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ دوسری جانب اس خبر پر طنز کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویسے یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ لیکن کیوں کہ ان کے ترجمان وسان صاحب نے آج اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔
مزیدخبریں