خون جما دینے والی سردی!

01:20 PM, 29 Dec, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: امریکا کی کئی ریاستوں میں خون جما دینے والی سردی پڑنے لگی۔ ریاست اوریگان کے جنگلات نے سفید چادر اوڑھ لی۔ یورپ بھی شدید برفباری اور سردی کی لپیٹ میں ہے، جاپان میں برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔ امریکی ریاست نوویڈا میں برف باری کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔ اب تک 193 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ معروف جھیل تھوئے اور اردگرد کے تمام ندی نالے جم گئے۔ کیلیفورنیا میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔ سیٹل، مینی پولس، سالٹ لیک اور دیگر شہروں کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کینیڈا میں درجہ حرارت صفر ڈگری ہو گیا۔ برف باری سے سڑکیں بلاک ہیں۔ لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ دوسری طرف یورپ بھی شدید برف باری اور سردی کی لپیٹ میں ہے۔ خاص طور مشرقی یورپ کے ممالک ہنگری، سربیا، رومانیہ، فن لینڈ وغیرہ میں ہرطرف برف ہی برف نظر آتی ہے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ بجلی کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ کئی ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔ چین اور جاپان میں بھی برفباری سے نظام زندگی معطل ہے۔
مزیدخبریں