نواز شریف کی واپسی؛ ’حکومتی نہیں شہباز شریف کیمپ میں ہلچل مچے گی‘

01:56 PM, 29 Dec, 2021

Rana Shahzad
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نون لیگ سیاسی جماعت نہیں، وراثتی کاروبار، گدی نشینی بن چکی ہے۔ میاں صاحب کے پاکستان واپس آنے سے ہلچل ضرور مچے گی، لیکن حکومتی ایوانوں میں نہیں، بلکہ شہباز شریف کے کیمپ میں جو ابھی تک شیروانی سلوا کر وزارت عظمی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ایک اور بیان میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خود نہیں پتہ کہ آگے کیا حالات آ رہے ہیں، برطانیہ کی حکومت ان کی منت سماجت پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔ اپنی عزت نفس تو تھی نہیں، کچھ ملک کا ہی خیال کر لیتے کہ تین بار کا وزیر اعظم غیر ملک میں رحم کی بھیک مانگ رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ دے دی ہے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا سن کرحکومت کےہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، کیا کوئی پاکستانی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے؟ پی ٹی آئی کے خلاف ہرشخص احتجاج کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ہفتوں میں پاکستان نظر آئیں گے، 23 مارچ سے پہلے حکومت سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔
مزیدخبریں