18 سال سے کم عمر ڈرائیورکے پکڑے جانے پر والدین کو کیا کرنا ہو گا؟
02:58 PM, 29 Dec, 2021
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیورکے پکڑے جانے پر والدین کو ضمانتی مچلکہ جمع کروانا ہوگا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ والدین اپنے کم عمربچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات بارے آگاہ کریں۔