اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن چکا ہے، خواجہ آصف

06:40 PM, 29 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن چکا ہے۔ ملک کو عالمی اداروں کی کالونی بنانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمںٹ اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے۔ مسئلے سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاق رائے بنایا جائے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے روپ میں وائسرائے آ چکا ہے۔ ہم فنانشل کالونی بن چکے ہیں۔ 342 اراکین کو 22 کروڑ عوام سے الیکٹ کیا ہے ان کی ڈھال بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مخالف کریں ے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ تین ماہ بعد ہم پھر وہاں پر کھڑے ہوں گے۔ قومی کنسنسز بنائیں کہ ہم کیسے نکل سکتے ہیں۔ خدا کے لیے ملک کی فنانشل خود مختاری سرینڈر نہ کریں۔ نہ بجٹ لائیں نہ اسٹیٹ بینک کا بل پاس کریں۔
مزیدخبریں