وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا

09:20 AM, 29 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف حاصل ہو گیا ، ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی گئی ہے ، ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کے بنک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔ لاہور انتظامیہ نے بتایا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی گئی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھی بھیجا ہے۔
مزیدخبریں