دہشتگردی کی حالیہ لہر، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

10:36 AM, 29 Dec, 2022

احمد علی
دہشتگردی کی حالیہ لہر کے باعث ملک بھر میں ہائی الرٹ اور اہم تنصیابات کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پورٹ سیکورٹی فورس نے الرٹ جاری کردیا ہے، کراچی پورٹ سمیت آئل تنصیبات کی سیکیورٹی فی الفور بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ تنصیبات کے اطراف کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ موک ایکسرسایز اور تمام آنے جانے والوں کا ڈیٹا نادرا ایپلیکیشن سے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکیوٹی بڑھانے کا فیصلہ اسلام آباد اور بنوں دھماکوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں