الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی شیڈول میں توسیع کردی
05:36 PM, 29 Dec, 2023
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی شیڈول میں توسیع کردی۔ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں مخصوص نشستوں کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نششتوں پر جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 13جنوری ہے۔ ترمیمی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد کرنے کے فیصلوں پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 16جنوری ہو گی۔ اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں پر فیصلے 19جنوری تک جاری کریں گے۔ 23جنوری کو امیدواران کی فہرست جاری کی جائے گی۔ شیڈول میں تبدیلی صرف مخصوص نشستوں پر لاگو ہیں۔جنرل نشستوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں گئی۔