قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کرینگے ، آرمی چیف

07:30 PM, 29 Dec, 2023

احمد علی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کرینگے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل فارمزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کرینگے، سوشل میڈیا پر ہیجان مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، جھوٹی خبروں سے تاثر دیا جارہا ہے کہ جیسی ریاست وجود کھوتی جارہی ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے بارے میں منفی باتیں بتائی جارہی ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کلمے کے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئی ہیں، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محض اتفاق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا، باقی حصہ کسانوں اورزرعی ریسرچ کے لیے رکھا جائے گا،دنیا کابہترین چاول کینو ، آم ، گرینائٹ ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں ۔
مزیدخبریں