سال 2023 کا آخری کاروباری روز، ڈالر مزید سستا ،اسٹاک ایکسچینج 62 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند
09:18 PM, 29 Dec, 2023
کراچی : سال 2023 کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اسٹاک ایکسچینج 62 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام ہوا ۔ 100 انڈیکس 398 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 62 ہزار 451 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 59 کروڑ 5 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔