وزیراعظم 31 دسمبر کو ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کا اعلان کریں گے

09:35 PM, 29 Dec, 2024

ویب ڈیسک: وزارت منصوبہ بندی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 دسمبر کو ’ اُڑان پاکستانپروگرام کا اعلان کریں گے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ 2024ء تا 2029ء برآمدات کو سالانہ 60 ارب کیا جائے گا۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اُڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا، جس کے تحت برآمدات کو سالانہ 60 ارب تک بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا، اُڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔ آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں