ویب ڈیسک: سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ دھند اور اسموگ نے بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں، اسموگ اور دھند کے پیش نظر موٹروےایم2 لاہور سےکوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق لاہور عبد الحکیم موٹروے ایم 3 دھند کی وجہ سے بند ،موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان دھند کی وجہ سے بند ،موٹروے ایم 5ملتان سے روہڑی دھند کہ وجہ سے بند،لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا
قومی شاہراہ پر ٹھوکر، موہلنوال، مانگامنڈی ،پتوکی اور اوکاڑہ میں دھند ہے ،قومی شاہراہ پر ساہیوال ، میاں چنوں ، چیچہ وطنی ،خانیوال اور ملتان میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،لودھراں ،بہاولپور، احمد پور شرقیہ ،رحیم یار خان اور صادق آ باد میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔