16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، اسٹاک ایکسچینج میں 800پوائنٹس کا اضافہ

12:41 PM, 29 Feb, 2024

ویب ڈیسک: 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ج ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل اور جمہوری عمل آگے بڑھنے کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات نظر آئے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے ہنڈرڈ انڈیکس 64 ہزار کی حد عبور کرگیا ہے۔

ہنڈرڈانڈیکس میں ایک ہزارپوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت مارکیٹ 64 ہزار 422 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 875 پوائنٹس کی بڑھوتری کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار 703 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزیدخبریں