قومی اسمبلی کی گیلری میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کی ملاقات  

01:14 PM, 29 Feb, 2024

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اراکین کی حلف برداری تقریب میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور آصف بھٹو نے بطور مہمان شرکت کی ، مہمانوں کی گیلری میں دونوں رہنماوں میں ملاقات ہوئی جس دوران مریم نواز نے آصفہ کو گلے لگایا اور خیریت بھی دریافت کی جب کہ دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

مزیدخبریں