سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سےمستعفی

01:32 PM, 29 Feb, 2024

ویب ڈیسک:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بعدازاں پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان کی سینیٹ نشست کی مدت ختم ہونے میں تین سال باقی تھے۔ 

مزیدخبریں