بھارتی بحریہ نے 3300 کلو منشیات پکڑلی، ملزمان کو پاکستانی قرار دیدیا

02:02 PM, 29 Feb, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی بحریہ اور انسداد منشیات بیورو نے منگل کے روز ایک مشترکہ کارروائی میں انڈین ریاست گجرات میں واقع پوربندر ساحل سے تقریباً 3300 کلوگرام منشیات کی کھیپ پکڑی ہے۔

انڈین بحریہ نے اس آپریشن سے متعلق معلومات سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈین بحریہ نے کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران 3089 کلو گرام چرس، 158 کلو گرام میتھم فیٹامائن اور 25 کلو گرام مارفین قبضے میں لی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس کامیاب آپریشن پر بحریہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد دی ہے۔

انڈین بحریہ کے مطابق نگرانی کے مشن پر موجود P8I LRMR طیارے سے موصول ہونے والی معلومات اور نارکوٹکس بیورو سے تصدیق کی بنیاد پر بحریہ کے ایک جنگی بحری جہاز کو سمندر میں موجود مشکوک کشتی کی طرف روانہ کیا گیا تھا۔

روانگی سے کچھ دیر بعد انڈین بحری جنگی جہاز نے مشکوک جہاز کو رُوک کر اتنی بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لی۔

انڈین بحریہ نے کہا ہے کہ مقدار کے لحاظ سے انڈیا میں پکڑی جانے والی منشیات کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے۔

مشکوک کشتی کو گجرات کے ساحل کے قریب میری ٹائم باؤنڈری لائن کے قریب روکا گیا تھا۔

مزیدخبریں