سعودی فٹبال فیڈریشن نے النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر  1 میچ کی پابندی لگا دی

03:11 PM, 29 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک  ) سعودی فٹبال فیڈریشن نے النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار پرتگالی فٹبالر کو الشباب کے خلاف میچ میں 2-3 کی فتح کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر ایک میچ کی معطلی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی جس میں رونالڈو کان کو ہلانے ہوئے اپنے اگلے حصے کو شائقین کی طرف کرکے جشن منارہے تھے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الشباب کے شائقین کی جانب سے میچ میں “میسی” کے نعرے لگائے گئے تھے جس پر رونالڈو نے گول کے بعد جواباً اقدام اٹھایا۔

جرمانہ عائد کرنے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں 10,000 سعودی ریال (2,666 ڈالر) کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا اور شکایت درج کرانے کی فیس کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے الشباب کو 20,000 ریال ادا کرنے ہوں گے۔

مزیدخبریں