پنجاب حکومت کے رمضان پیکج کی تفصیلات پبلک نیوز کو موصول

03:43 PM, 29 Feb, 2024

سدھیر چودھری

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کا رمضان المبارک سے قبل بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لئے رمضان پیکج شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت پنجاب نے راشن پیکیج کے لئے ابتدائی طور پر 9 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ سے 10 کلو آٹا،  دو کلو چاول، دو کلو بیسن، دوکلو چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش خرید کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 65 سے 70 لاکھ خاندانوں کے گھروں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 

ایک راشن ہیپمر کی قیمت 3630 روپے ہو گی جبکہ 435 روپے ڈلیوری لاگت آئے گی، جوکہ مستحق افراد کو مفت تقسیم کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت راشن پیکیج رمضان المبارک سے قبل 9 مارچ سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رمضان پیکج کے لئے سامان مقامی ہول سیل مارکیٹ سے خریدا جائے گا۔ 

پبلک نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گفٹ ہیمپر میں شامل 10کلوآٹا، 2 کلوچینی،2 کلوبیسن، 2 کلوگھی، 2 کلوچاول شامل ہوں گے۔ آٹے کی خریداری 135 روپے،چینی 140، بیسن 230، گھی 460 ، چاول 280روپے کلو جبکہ پلاسٹک بیگ 60 روپے میں ہوگا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں رمضان پیکیج میں 20 ارب روپے کی خرد برد کا الزام  لگایا گیا تھا۔

مزیدخبریں