ڈزنی اور ریلائنس  میں جلد معاہدہ  ہونے جارہا ہے

06:52 PM, 29 Feb, 2024

ویب ڈیسک:والٹ ڈزنی کمپنی اور ریلائنس انڈسٹریز  کا بھارت میں انضمام۔ 70,000 کروڑ روپے کی بڑی کمپنی 100 سے زائد چینلز دوبڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز  کی مالک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈزنی اور ریلائنس  میں جلد معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔  مشترکہ ادارے میں ریلائنس اور اس کی ذیلی کمپنیوں کی حصہ داری 63.16 فیصد ہوگی۔ دوسری طرف ڈزنی کے پاس 36.84 فیصد حصہ داری رہے گی ۔

ریلائنس نے اپنے OTT کاروبار کو بڑھانے کے لئے مشترکہ منصوبے میں تقریباً 11,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی مشترکہ کمپنی کی چیئرپرسن بنیں گی جبکہ ادے شنکر وائس چیئرپرسن ہوں گے۔

ریلائنس نے اپنے OTT کاروبار کو بڑھانے کے لئے مشترکہ منصوبے میں تقریباً 11,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ 

 نئی کمپنی  بھارتی میڈیا اور تفریحی شعبے میں سب سے بڑی کمپنی ہوگی۔ اس کے متعدد زبانوں میں 100 سے زیادہ چینلز، دو بڑے OTT پلیٹ فارمز اور ملک بھر میں 75 کروڑ ناظرین ہوں گے۔ 

کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ “معاہدے کے تحت Viacom18 کے میڈیا وینچرز کو Star India میں عدالت سے منظور شدہ انتظامات کے ذریعے ضم کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں