ویب ڈیسک:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو موخر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر,درخواست پی ٹی آئی کے ورکر کی جانب سے دائر کی گئی.
تفصیلات کے مطابق نوید انجم خان کی جانب پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی، درخواست گزار نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے لیے جمع کروائے گیے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ۔
درخواست گزار نوید انجم خاں نے کہا بطور پی ٹی آئی ورکر چیرمین شپ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،میرے کاغذات نامزدگی کو پی ئی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کر مسترد کر دیا گیا
پی ٹی آئی کا آئین مجھے اجازات دیتا ہے کہ میں بطور چیرمین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لوں ،بطور پی ٹی آئی ورکر الیکشن کمیشن سے استدعا کرتا ہوں کہ میری اپیل کو سنے ۔
جب تک الیکشن کمیشن میری درخواست پ کے اعتراضات کا فیصلہ نہیں کرتا پی ٹی آئی اانٹرا پارتی الیکشن شیڈول موخر کیا جائے
یاد رہے کہ 3 مارچ 2024کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہونے جار ہے ہیں۔