ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کا شکار ، واقعہ کی ویڈیو وائرل

11:06 PM, 29 Feb, 2024

ویب ڈیسک:دیکھا جائے تو فضائی سفر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کچھ تو ہوائی جہاز کے سفر سے ڈرتے ہیں اور کچھ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ جہاز پر سفر کرسکیں، دوسرا فضائی سفر کے دوران پیش آنے والے حادثات سے بھی لوگ خوفزادہ ہیں ایک ایسا ہی واقعہ کولمبیا  کے شہر میں پیش آیا۔

کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کی ویڈیو بھی منظرعام پرآچکی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا  کولمبیا کے شہر میڈیلین میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ہچکولے کھاتا ہوا عمارت سے ٹکرا کر موبائل ٹاور سے لٹک کر رہ گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں