کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا کیسز تشویش ناک حد تک بڑھ گئے

06:26 AM, 29 Jan, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا کے کیسز تشویش ناک حد تک بڑھ گئے، سرسید گورنمنٹ گرلز کالج میں عملے کے 58 افراد مہلک وائرس میں مبتلا ہیں۔

دستاویز کے مطابق شہید ملت گرلز کالج میں عملے کے 21 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، سرکاری کالجز میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، سرسید گورنمنٹ گرلز کالج میں عملے کے 58 افراد مہلک وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

شہید ملت گرلز کالج میں عملے کے 21 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور آغا خان گورنمنٹ کالج میں خاتون ٹیچر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 46 اموات ہوگئیں، مجموعی تعداد 11 ہزار 506 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 644 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 726 تک جا پہنچی، 4 لاکھ 96 ہزار 745 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں