’ملک بلاو ل یا مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا‘
12:00 PM, 29 Jan, 2022
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حا ضر ہیں ،کسی بھی قسم کے تشدد کی اجا زت نہیں دی جائے گی ، پاک فوج کے بہادر سپاہیوں نے پاکستان کے لیے اپنا خون بہایا ، ہمیں اپنے نوجوانوں کی شہاد توں پر فخر ہے . میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کو اکثریت حا صل ہے ، بلاول اورمریم نواز کا قدایسا نہیں کہ وہ خود کوقومی رہنما کہہ سکیں ، ملک کو بلاو ل اور مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ، تما م سیاسی جماعتیں عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں ،اپوزیشن بونوں پرمشتمل ہے . وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ پاکستانی عوام چاہتی ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ، برطانوی حکومت نوازشریف کی ویزہ سے متعلق 2 اپیل مسترد کرچکی ہے ، مسلم لیگ ن میں شہبازشریف اور مریم میں شدید لڑائی چل رہی ہے ، اپوزیشن کی پہلے ہی عزت کم ہے اب مزید کم نہ ہوجائے ، پیپلزپارٹی میں بھی استحکام نظر نہیں آتا، اپوزیشن کی پارلیمان کے اندر اور باہر کوئی عزت نہیں ہے . فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، چودھری شجاعت حسین کی رائے کا احترام کرتے ہیں، دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں میں اعلیٰ قیادت کیلئے جگہ خالی ہے ، عدالتیں پالیسی فیصلوں میں نہیں آسکتیں ، عدالتیں جب بھی پالیسی فیصلوں میں آئیں ملک کو نقصان ہوا، کہتے ہیں لند ن میں تو کیا ہماری پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ، انکا کروڑوں روپے ماہانہ خرچہ ہے ، وہ پیسے کہاں سے آتے ہیں ؟بلاول بھٹو کراچی اور مریم نواز لاہور کے میئر کا پہلے الیکشن لڑیں ،برطانوی حکومت نوازشریف کے ویزہ سے متعلق 2 اپیلیں مسترد کرچکی ہے.