ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد کا جواب دے دیا

09:24 AM, 29 Jan, 2023

احمد علی
ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد کا جواب دے دیا ہے۔ شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔جس میں انہوں نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں ناقابلِ یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارک باد۔ بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز بعد اپنے شوہر کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔ ثانیہ مرزا نے لکھا کہ شکریہ اور ساتھ ہی خوشی والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ بھاری ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔ خیال رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
مزیدخبریں