'عمران خان قومی اسمبلی کے 33حلقوں سےضمنی انتخابات لڑیں گے'

01:57 PM, 29 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے 33حلقوں سےضمنی انتخابات لڑیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ تحریک انصاف کے اجلاس میں4 قراردادیں منظور کی گئیں۔ تحریک انصاف نے فوادچودھری کی گرفتاری پرشدیدتشویش کااظہار کیا۔ پی ٹی آئی نے فوادچودھری کی گرفتاری کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید کرتے ہیں فوادچودھری کو انصاف ملےگا اور رہائی ملے گی، قوم مطالبہ کررہی ہےکہ ملک میں فی الفور انتخابات کرائے جائیں، تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی اسمبلی کے 33حلقوں سے انتخابات لڑیں گے، عمران خان کے خلاف ہونی والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا کہ فوادچودھری کو دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کیاجارہاہے،فوادچودھری کو اپنے بچوں سے ملنےنہیں دیاجارہاہے،پولیس نے عدالتی احکامات کےباوجوہ بچوں کی والد سے ملاقات نہیں کرائی.
مزیدخبریں