مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کا کیس،صنم جاوید کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور

09:35 AM, 29 Jan, 2024

notype

لاہور: (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں   صنم جاوید کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  انسداددہشتگردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس  میں   سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ  سماعت کی ۔

عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمہ صنم جاوید کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کر لی۔

صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا  ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ  ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔

صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی آفس کو جلانے کے مقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی تھی،  ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی ۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ  پراکسایا، ملزمہ نے خود بھی پیٹرول بم پھینکے۔ مقدمہ کا چالان بھی جمع ہوچکا ہے کیس کا کچھ دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں