میں یہاں ہی موجود ہوں، سزا دینے والے چلے گئے،سابق وزیر اعظم نواز شریف

05:06 PM, 29 Jan, 2024

سابق وزیر اعظم  میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں سرخرو اور بے قصور ثابت ہوا لیکن سزا دینے والے چلے گئے۔وہ جج بھی چلا گیا جس نے 8 مہینے بعد چیف جسٹس بننا تھا۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےقائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف ان کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ سب پر قربان ہوجاؤں، میں نے اپنے بھائی بہن کی خدمت کی اور اس خدمت کی وجہ سے ہی میں ان کے چہروں پر محبت دیکھ رہا ہوں، اگر میں نےکچھ نہ کیا ہوتا تو آپ میری پرواہ نہ کرتے، عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی ہے، آج سوچ رہاہوں عوام مجھ سےاتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟ آپ بتائیں اس محبت کو کیسے بھلا دوں؟

 سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کر سزائیں دی گئیں، میں سرخرو اور بے قصور ثابت ہوا، سزا دینے والے چلے گئے، وہ جج بھی چلا گیا جس نے 8 مہینے بعد چیف جسٹس بننا تھا، دال میں کچھ کالا تھا ان کو پتا تھا کہ چورکی داڑھی میں تنکا ہے تب ہی وہ استعفیٰ دے کر چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان میرا ہے اور یہ حلقہ خاص میرا ہے، مجھے اپنے ملک کو غیرت مند ملک بنانا ہے، اگر میں ہوتا تو کوئی بھی بے روزگار نا ہوتا۔

مزیدخبریں